عمران کی وجہ سے ملکی تنا ؤ ہے تو اسے باہر نکالیں،فضل الرحمن

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آئیں آگے بڑھیں، آج پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آرہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں تھی،عمران خان کو باہر آنے دیں،اگر آج ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ؤ ہے تو اسے باہر نکالیں ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ نواز شریف اور بے نظیر کے درمیان کیا تنا ؤ نہیں رہا ہے ،کیا ان کے درمیان صلح نہیں ہوئی، ان کاکہناتھا کہ محمود خان اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہے ،اچکزئی نے مجھ سے ووٹ نہیں مانگا۔سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط بے نظیر اور نواز شریف نے کئے تھے ،میثاق جمہوریت میں طے نہیں ہوا تھا کہ ایک دوسرے کی حکومتیں نہیں گرائیں گے ،میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کو باہر آنے دیں،اگر آج ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ہے تو اسے باہر نکالیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ تو عمران خان کے خلاف تھے اب اسکی رہائی کے مطالبات کررہے ہیں،میں کہتا ہوں کہ مخالف جیل میں ہاتھ پاؤ ں بندھا پڑا ہو اور میں اس کے خلاف بات کروں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آئیں آگے بڑھیں،آپ ان کیمرہ اجلاس بلائیں اگر آپ کو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی والے ہنگامہ کریں گے ،میں پی ٹی آئی والوں کی ضمانت دیتا ہوں وہ کچھ نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ اگر میں اور پی ٹی آئی اتنی مخالفت کے باوجود بہتری کی طرف سفر کرسکتے ہیں تو آپ بھی اپنے ہمسایہ کے ساتھ بات چیت کی طرف بڑھیں۔ بعد ازا ں قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر