آزاد کشمیر کا الیکشن بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی:گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن آزاد جموں و کشمیر میں ہے ، عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ وہاں پر بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی 50فیصد تنخواہیں بڑھائیں ۔وہ کمالیہ میں سابق ایم این اے بیلم حسنین کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔گورنر  پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو لوگوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کئے ،ہم نے عوام کو سرکاری ملازمتیں مہیا کیں،اگر غریب کا درد کسی نے محسوس کیا تو وہ صرف پیپلزپارٹی ہی ہے ،پیپلزپارٹی نے مستحق خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کی اب رقم انشائاللہ 20 ہزار ہو جائے گی ،جب تک ذوالفقار بھٹو کی نسل سے پیپلزپارٹی کی قیادت موجود ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کبھی ختم نہیں ہو گا۔ سلیم حیدر نے کہا کہ مجھے بہت دُکھ ہے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہے ،سندھ میں مہنگے سے مہنگا علاج صرف 10 روپے کی پرچی پر ہوتا ہے ،پنجاب کی گلی گلی محلے محلے میں پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچاؤں گا اور کامیاب کراؤ ں گا ، اگلے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر