اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

نائب وزیرِاعظم نے اٹلی کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کوششیں برقرار رکھنے پر زور دیا۔

دورانِ گفتگو اسحاق ڈار اور انتونیو تاجانی نے آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا عالمی توانائی کی ترسیل، تجارت اور مجموعی بین الاقوامی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
فریقین نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کے خاتمے سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم بھی کیا۔

آخر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور اٹلی کے وزیر خارجہ دونوں رہنماؤں کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر