ڈار کے ترک ومصری وزرائے خارجہ سے رابطے،امریکا،ایران پیشرفت کا خیر مقدم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مفاہمت کی جانب پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کی جائے گی۔دریں اثنا، اسحاق ڈار نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان باہمی مفاہمت کی جانب ہونے والی پیشرفت بھی شامل تھی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر