ملک بھر کی عدالتوں میں کفایت شعاری پالیسی 15جون سے ختم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک بھر کی عدالتوں میں توانائی کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات سے متعلق 10مارچ 2026کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق متعلقہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی منظوری سے 15جون 2026 سے موثر طور پر ختم ہو جائے گا، سابقہ نوٹیفکیشن کے تحت کیے گئے انتظامی اقدامات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 10 مارچ 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں بجلی اور دیگر وسائل کی بچت کے لیے نئے اوقات کار نافذ کیے گئے تھے ، جس کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ میں پیر سے جمعرات تک چار روزہ ورکنگ شیڈول اختیار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اب مذکورہ انتظامی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں اور عدالتوں کے معمول کے نظام سے متعلق آئندہ لائحہ عمل قواعد کے مطابق طے کیا جائے گا۔ 15 جون 2026ء سے سپریم کورٹ کے تمام امور معمول کے مطابق چلائے جائیں گے ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر