وزیر اعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانیکی دعوت

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے ان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ،وزیر اعظم نے ایک اہم بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ، مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کرتی ہے ،انہوں نے واضح کیاکہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ن لیگ کے منتخب اراکین پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے ،شہباز شریف نے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت و احترام کے رشتے کو برقرار رکھا ہے اور آئندہ بھی اتحادی سیاست کے تقاضوں کو اسی جذبے کے ساتھ نبھایا جائے گا،ادھر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے ، ہم وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کے مثبت اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مزید کہا کہ اتفاق رائے کے نتیجے میں گلگت بلتستان کا گورنر اور ڈپٹی سپیکر کا منصب مسلم لیگ(ن) کا ہوگا، بلاول نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی،انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ہم پر اعتماد کرکے گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیں ایک ذمہ داری دی ہے ، ہم ان کے حقِ ملکیت، حقِ روزگار اور آئینی حقوق کے تحفظ کو ممکن بنائیں گے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر