سنگاپور موسمیاتی خطرات کو مد نظر رکھ کر زمین استعمال کرنے کے فیصلے کر تا ہے، محقق شہری منصوبہ بندی

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور کا شہری منصوبہ بندی کا نظام اپنی طویل المدتی حکمت عملی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ لیکن سنگاپور کی وزارت قومی ترقی کے ماتحت ایک تھنک ٹینک سینٹر فار لیوایبل سٹیز کی ریسرچ ڈائریکٹر الین تان کے مطابق اس کی اصل طاقت ایک زیادہ ٹھوس چیز یعنی مستقبل کے خطرات کو مدنظر رکھ کر آج ہی سے زمین استعمال کرنے کے فیصلے کرنے میں ہے۔
سنگاپور میں 14 سے 16 جون تک ورلڈ سٹیز سمٹ 2026′ سے قبل شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں الین تان نے کہا کہ سنگاپور ایک نشیبی جزیرہ نما شہری ریاست ہے۔ ہمیں ایک شہر اور ایک ملک دونوں کی ضروریات کو بیک وقت پورا کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنگاپور کو ایک ہی وقت میں کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح، شدید بارشیں، محدود زمین، درآمدی وسائل پر انحصار اور زیادہ عمر کی آبادی شامل ہے۔
ان مسائل سے الگ الگ نمٹنے کے بجائے سنگاپور کا منصوبہ بندی کا نظام مختلف سطحوں پر طویل المدتی حکمت عملی سے زمین کے عملی استعمال کے فیصلوں تک انہیں یکجا کرتا ہے۔
تان نے کہا کہ سنگاپور میں آپ کو زمین کا جو ایک ایک ٹکڑا نظر آتا ہے اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
سنگاپور نے حالیہ برسوں میں اپنی شہری منصوبہ بندی کے مباحثوں میں ماحول کو نئی زندگی دینے والے شہروں کا تصور دیا ہے۔ تان نے بتایا یہ تصور اس سال ورلڈ سٹیز سمٹ میں بھی اجاگر کیا جائے گا، اس میں توجہ کا مرکز یہ ہے کہ آیا منصوبے اصل مسئلہ حل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی فوائد بھی فراہم کر سکتے ہیں یا نہیں۔
سنگاپور کے ایک کم اونچائی والے علاقے کیمبرج روڈ کے مطالعے کے دوران منصوبہ سازوں نے شروع میں سیلاب کے خطرات پر توجہ مرکوز کی تھی لیکن وہاں کے مکینوں نے ایک اور مسئلے ’گرمی‘ کی طرف توجہ دلائی۔
تان نے کہا انہوں نے ہمیں بتایا کہ سیلاب کا مسئلہ وہ سب سے زیادہ شدید نہیں سمجھتے بلکہ گرمی ایک بڑا مسئلہ تھا۔
انہوں نے کہا خیالات پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں، اس کے لیے اجتماعی اقدام اور ایک مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر