ٹرمپ نے جے کلیٹن کو امریکی انٹیلی جنس کا سربراہ نامزد کر دیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراسیکیوٹر جے کلیٹن کو نیا ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (ڈی این آئی)نامزد کر دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جے کلیٹن کو اگلا ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نامزد کرتے ہیں اور سینیٹ سے ان کی جلد توثیق کی اپیل کرتے ہیں۔جے کلیٹن اس وقت نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی ہیں اور ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔اس سے قبل ٹرمپ نے وفاقی ہاؤسنگ فنانس ایجنسی کے سربراہ بل پلٹے کو قائم مقام انٹیلی جنس چیف مقرر کیا تھا حالانکہ ان کا قومی سلامتی یا انٹیلی جنس کے شعبے میں کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اس فیصلے پر ریپبلکن سینیٹرز سمیت متعدد حلقوں نے اعتراضات اٹھائے تھے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر