ہر خاتون کو مالی طور پر خود مختار، بااحتیار بنانا ہمارا عزم : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے ۔ ہنر مندعورت قابل قدر قومی ا ثاثہ ثابت ہوگی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمندخواتین کے لئے روزگار کے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کو مالی طور پربااختیاراورخودمختار بنانے کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ کے اینی شی ایٹو شی تھریڈزکے لئے 310ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کاٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کے لئے شی تھریڈز اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے ۔

سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شی تھریڈز میں خواتین کے لئے 15000 ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جائیگا۔ صوبہ بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سالہ مڈل پاس خواتین شی تھریڈز کا حصہ بن سکتی ہیں۔ شی تھریڈز پروگرام کے تحت دیہی خواتین کے لئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10 مختلف تربیتی ٹیکسٹائل کورسزکرائے جارہے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسزکامیابی سے جاری ہے ۔ 2 سال میں ڈھائی ہزارسے زاہد خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز مکمل کر چکی ہیں جبکہ773 خواتین کوٹریننگ مکمل کرتے ہی نوکری مل گئی۔ شی تھریڈزپروگرام کے تحت 1150 خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ جاری ہے جبکہ اگلے سال مزید1350 خواتین کوٹریننگ کرائی جائیگی۔

شی تھریڈز پروگرام میں خواتین کے لئے انڈسٹریل سٹچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر اور برک کٹنگ ایکسپرٹ کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ ٹریننگ کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکر اور گارمنٹ ویکسنگ کے ٹیکسٹائل ٹریننگ دی جاتی ہے ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ نے مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، حادثے میں زخمی افراد کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت کی اور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے لودھراں میں سیوریج کی پائپ لائن میں صفائی کرتے دو سیور مینوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر