سورینام کے وزیر کا چین کے ساتھ گہرے اور وسیع تر تعاون کی خواہش کا اظہار

پاراماریبو (شِنہوا) سورینام کے وزیر عوامی تعمیرات و مقامی منصوبہ بندی سٹیفن سانگ نے کہا ہے کہ سورینام بنیادی ڈھانچے، ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے کیونکہ یہ جنوبی امریکی ملک بڑے پیمانے پر تیل اور گیس کے منصوبوں کی ترقی کے لئے تیاری کر رہا ہے۔
سانگ نے حال ہی میں شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور باہمی مفادات کے حصول کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اس سال چین اور سورینام کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے سانگ نے کہا کہ چین ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سورینام کی آزادی کے بعد اس جنوبی امریکی ملک کے ساتھ سب سے پہلے سفارتی تعلقات قائم کئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دوطرفہ تعلقات مسلسل گہرے ہوئے اور تعاون مضبوط ہوا۔
انہوں نے کہا ہم سورینام میں چینی نژاد افراد کی کامیابیوں پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور چین کی حمایت کے لئے بھی شکر گزار ہیں۔
سانگ کے مطابق سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ نہ صرف دوستی کو یاد کرنے کا ایک اہم لمحہ ہے بلکہ یہ باہمی تعاون کے ایک نئے باب کے آغاز کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک مشترکہ مستقبل ہے اور اس سے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر