جنوبی فلپائن میں شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی، 17 لاپتہ

منیلا (شِنہوا) فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے جنوبی ساحل میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی جبکہ 17 افراد لاپتہ اور 487 زخمی ہوئے ہیں۔
فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق زلزلے سے 33 ہزار سے زائد گھرانے یعنی تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 41 ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ املاک کے نقصان کے حوالے سے 238 بنیادی ڈھانچے متاثر ہوئے ہیں جن میں ہسپتال، سکول اور پل شامل ہیں جبکہ تقریباً 3 ہزار مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کونسل نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منڈاناؤ کے بیشتر علاقوں اور وسطی فلپائن کے بعض حصوں میں محسوس کئے گئے جبکہ مرکزی زلزلے کے بعد اب تک ایک ہزار 700 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر