تائیوان میں عوامی رائے امن اور تبادلوں کے حق میں ہے، ترجمان چینی مین لینڈ

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان میں امن، ترقی، تبادلوں اور تعاون کے حق میں موجود غالب عوامی رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔
چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژانگ ہان نے ان خیالات کا اظہار تائیوان میں قائم ڈیموکریسی فاؤنڈیشن کے حالیہ سروے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا۔
جس کے مطابق تقریباً 60 فیصد جواب دہندگان نے مین لینڈ چین کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی حمایت کی۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً 70 فیصد افراد کا خیال ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب تعلقات کو بہتر بنانے اور امن کے حصول کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ سروے ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے عوام امن و استحکام اور باہمی تعلقات کی بہتری اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
ژانگ نے کہا کہ تائیوان کے عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد خصوصاً نوجوان نسل اس حقیقت کو سمجھنے لگی ہے کہ تائیوان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا گہرا تعلق آبنائے تائیوان کے دونوں جانب تعلقات کی پرامن ترقی، قومی اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ سے ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر