بلوچستان : آپریشن میں فتنہ الہندو ستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، پشاور : ایف سی کے 6 اہلکار حملے میں شہید

راولپنڈی،کوہاٹ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا اور پاک فوج کا ایک جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ پشاور کے قبائلی سب ڈویژن حسن خیل کے علاقے موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 6 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے نال میں ہندوستانی پراکسی ‘‘فتنہ الہندوستان’’ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئیں کہ دہشتگرد قریبی پولیس سٹیشن اور بینکوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ شدید لڑائی کے دوران وطن عزیز کے ایک بہادر سپوت لانس حوالدار محمد عباس نے جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں ۔دریں اثنا پشاور کے قبائلی سب ڈویژن حسن خیل کے علاقے موسیٰ درہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے قبضے کی غرض سے اچانک حملہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں6 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ 8 دہشت گرد مارے گئے۔

شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں لانس نائیک عامر، لانس نائیک ریاض، لانس نائیک یوسف، سپاہی ریاض، سپاہی اجمیر اور سپاہی احسان شامل ہیں، جن کا تعلق پلاٹون 76 سے بتایا جاتا ہے ۔زخمی اہلکاروں میں سپاہی گوہر، سپاہی شعیب، حوالدار نوراز، سپاہی انار الحق، سپاہی خالد اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ ایف سی کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں صدر آصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے نال میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اورسکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہمارے ریاستی اداروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مضبوط قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر