بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کی جائے: شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے ۔نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے ۔ اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے ۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دے دی ہے۔

سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔دریں اثنا وزیراعظم سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں کسان تنظیموں، ڈیری و لائیو سٹاک، ویلیو ایڈڈ سیکٹر، بیج بنانے والی کمپنیوں اور قومی اور ملٹی نیشنل اداروں کے نمائندے شامل تھے ۔ وفاقی بجٹ سے قبل اس ملاقات کا مقصد بجٹ کے حوالے سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت تھی۔ شرکاء نے موجودہ علاقائی صورتحال میں امن کے قیام کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں امن کی کوششوں کو سراہا۔ شرکاء نے حالیہ متعارف کرائی گئی، سیڈ پالیسی اور زرعی اصلاحات کا خیر مقدم کیا اور اسے زرعی شعبے کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے پی اے آر سی کو زرعی تحقیق میں تیزی لانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور زرعی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور وفاقی اور صوبائی پالیسیوں و ضوابط میں ہم آہنگی یقینی بنائی جائے ۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت گلوبل فنڈ کے گرانٹ مینجمنٹ ڈویژن کے مارک ایڈینگٹن کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں سینئر پورٹفولیو مینجر ازیسکن گویریااور ڈپٹی جنرل قونصلر نتاشا ہیفنک شامل تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گلوبل فنڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وزیراعظم نے ایچ آئی وی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت پاکستان اور گلوبل فنڈ کا جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر