شہری کے نام 421گاڑیاں ،20لاکھ سے زائدکا چالان نادہندہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہورکے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے ذمہ 20لاکھ سے زائدکے چالان واجب الادا ہیں ۔ترجمان ٹریفک پولیس عارف علی رانا کے مطابق شہری باز محمد کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف ای چالان نادہندگان کے خلاف جاری جنرل ہولڈاپ کے دوران ہوا۔باز محمد ملتان روڈ کے علاقے کے رہائشی ہیں اور قسطوں پر گاڑیاں فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑیوں میں قریباً 90 فیصد موٹرسائیکلیں شامل ہیں ،ریکارڈ میں باز محمد کے نام پر مجموعی طور پر 1526 ای چالان بھی واجب الادا ہیں جن کی مالیت 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد بنتی ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری باز محمد کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی ہے ۔جبکہ معاملے سے متعلق مزید جانچ کیلئے محکمہ ایکسائز اور سیف سٹی اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کو باضابطہ خط لکھ کر ریکارڈ کی مزید تصدیق اور کلیئرنس حاصل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر