خاموش بیماریوں کیخلاف عوامی شعور کی بیداری ہی اصل طاقت : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برین ٹیومر ڈے پر برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا افراد کی صحت یابی  کے لئے دعا کی۔ مریم نواز نے برین ٹیومر کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اوربرین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ برین ٹیومر کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے ،عوامی شعو ر و آگاہی بے حد ضروری ہے ۔برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے ۔برین ٹیومر نہ صرف مریض بلکہ اہلِ خانہ کے لیے بھی جذباتی اور نفسیاتی امتحان کے مترادف ہے ۔ برین ٹیومر کی بروقت تشخیص اور علاج محفوظ زندگی کی ضمانت ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خاموش بیماریوں کے خلاف عوامی شعور و آگاہی کی بیداری ہی اصل طاقت ہیں۔ بروقت تشخیص اور علاج کے بارے میں شعورو آگاہی سے برین ٹیومر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

برین ٹیومر سے بچاؤ اور زندگیاں بچانے کے لیے ابتدائی تشخیص اور فوری طبی امداد ناگزیر ہیں۔ پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کے لئے بھی امید بنے گا۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرمیں تمام مراحل کے کینسر مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر بہت جلد فنکشنل کردیاجائے گا۔ صحت مند پنجابوژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں برین ٹیومر سمیت دیگر دماغی امراض کے علاج کی بہترین سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ برین ٹیومر کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے طبی عملے کی استعدادِ کار بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ مریم نواز نے میر علی میرانشاہ میں آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 27 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ 



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر