چینی شہر چھنگ دو میں پاکستان ثقافتی ہفتہ 2026 کا آغاز

چھنگ دو (شِنہوا) رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ’’آہنی دوستی کے 75 سال، مشترکہ مستقبل کے لئے تہذیبوں کے درمیان باہمی ملاپ‘‘ کے عنوان سے پاکستان ثقافتی ہفتہ 2026 کا افتتاح چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ہوا۔ 6 روزہ تقریب کے دوران تصویری نمائشوں، ثقافتی سرگرمیوں اور فلمی نمائشوں سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔چھنگ دو میں پاکستان کے قونصل جنرل تنویر احمد بھٹی نے کہا کہ یہ سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کو اس پاکستانی ثقافتی تقریب میں خوش آمدید کہنا میرے لیے باعث مسرت اور اعزاز ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے چین کی مضبوط حمایت نے نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری جو بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک اہم منصوبہ ہے، نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی کے تحفظ، صنعتی تعاون اور علاقائی روابط کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبے مسلسل وسعت اختیار کر رہے ہیں اور کاروباری برادریوں کے درمیان روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔سیچھوان پراونشل ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریزکے صدر لیو چھوان شنگ نے بتایا کہ ثقافتی ہفتے کے دوران پاکستان کی ثقافتی و سیاحتی تصویری نمائش، سیچھوان-پاکستان ثقافتی نمائش، پاکستانی فلموں کی نمائش اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ثقافتی ہفتہ سیچھوان اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی فہم اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا تاکہ چین-پاکستان دوستی کے بیج تہذیبوں کی زرخیز زمین میں پروان چڑھیں اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت مزید مستحکم ہوں۔لیو نے مزید کہا کہ سیچھوان اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون مسلسل گہرا اور وسیع ہو رہا ہے۔ ان کامیابیوں میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی 2025 کے گولڈن پانڈا انٹر نیشنل کلچر فورم میں شرکت اور خطاب، سیچھوان کی مصنوعات کو بیرون ملک فروغ دینے اور پاکستانی کاروباری اداروں کو سیچھوان لانے کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ سپلائی چین پاکستان سروس سٹیشن کا قیام، جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ (جو سیچھوان نارمل یونیورسٹی کے تعاون سے قائم ہے) کا مستحکم آپریشن، ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان ایگریکلچر “تھاؤزنڈ ٹیلنٹس” ٹریننگ پروگرام کی کامیاب تکمیل اور چین-پاکستان مرچ تجارتی معاہدے پر دستخط شامل ہیں۔ جس کے ذریعے سیچھوان لیتونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان سے چین کو بڑے پیمانے پر مرچوں کی برآمد کا راستہ کھولا ہے۔ دونوں اطراف نے اس شراکت داری سے نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے ہیں۔سیچھوان صوبائی ویمنز فیڈریشن کی نائب چیئرپرسن چھیان شیاؤ رونگ نے کہا کہ’’خواتین تہذیب کی وارث، ثقافت کی سفیر اور دوستی کی معمار ہوتی ہیں۔ چین اور پاکستان کی 75 سالہ دوستی کی تاریخ میں دونوں ممالک کی خواتین ہمیشہ عوامی روابط کے فروغ میں سب سے زیادہ فعال، گرم جوش اور مضبوط قوت رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سیچھوان نے اپنی کشادہ دلی اور رواداری کے باعث پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے مثبت ثقافتی اور عوامی تبادلے برقرار رکھے ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان گہری ’’آہنی دوستی‘‘ اور مختلف دوست صوبوں، ریاستوں اور شہروں کے درمیان تعاون کی بنیاد پر سیچھوان صوبائی ویمنز فیڈریشن پاکستانی خواتین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر سطحی اور وسیع روابط کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر