قتل مقدمے میں پنکی کا بیان ریکارڈ کرانے میں تاخیر ،عدالت برہم

 کراچی (نیشنل ٹائمز)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں مدعی کا دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت بیان ریکارڈ کرانے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ روز دوبارہ عدالتمیں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران مقدمے کے مدعی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تاخیر سے عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مدعی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش کرنے کا یہ کون سا وقت ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس نوعیت کے مقدمات میں ضروری قانونی کارروائی بروقت مکمل کی جانی چاہیے اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔ بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ مدعی مقدمہ کو صبح 9 بجے دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت آئندہ روز تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گارڈن تھانے میں درج منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے دو مقدمات میں تفتیش مکمل کرنے اور چالان پیش کرنے کے لیے پولیس کو 15 جون تک مہلت دے دی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں مقدمات کی تفتیش تاحال جاری ہے اور بعض اہم شواہد اور رپورٹس موصول ہونا باقی ہیں، جس کے باعث حتمی چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔ تفتیشی افسر کے مطابق منشیات کے مقدمے میں شریک ملزموں سہیل، ذیشان اور سمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس کا کچھ ریکارڈ بھی موصول ہو چکا ہے ۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ شریک ملزموں کے موبائل فونز پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائے گئے تھے ، تاہم ان کی فرانزک رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کے حوالے سے تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے برآمد اسلحہ کی معائنہ رپورٹ اور محکمہ داخلہ سندھ سے مطلوبہ ریکارڈ بھی تاحال موصول نہیں ہوا، جس کے باعث تفتیش مکمل نہیں کی جا سکی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں چالان پیش کرنے کے لیے 15 جون تک مہلت دے دی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر