ورکنگ ویمن کا تحفظ اور بہترین سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل :مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ ورکنگ و یمن کا تحفظ اور ان کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ورکنگ و یمن کی سہولت کے لئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز بن رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ نے ہروعدہ سچ کر دکھایا اورانکی طرف سے و یمن ڈے پرڈے کیئر سنٹرز کے قیام کاعہد تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ،صوبہ بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سی ایم سپیشل اینی شی ایٹو کے تحت ڈے کیئرسنٹرز کا پراجیکٹ مکمل کیا جا رہاہے -تمام اضلاع کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں 650 ڈے کیئرسنٹرزبنیں گے ،ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری ثمن رائے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جن میں سے 350ڈے کیئر سنٹرز مکمل فنکشنل ہوچکے ہیں جبکہ 40زیر تکمیل ہیں -وزیراعلیٰ نے اگلے مالی سال تک 650ڈے کیئر سنٹرزکے قیام کا ہدف بھی مقرر کر دیا ہے ،بتایا جاتاہے کہ ہر ڈے کیئر سنٹرمیں بچوں کے لئے ایجوکیشنل میٹریل، کھلونے اور ایل سی ڈی نصب ہوگی، ڈے کیئر سنٹرمیں تربیت یافتہ(Caregiver)کیئر گیور بچوں کی دیکھ بھال پر متعین ہوگی،ابتدائی طورپرویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کیئر گیور کی تنخواہ ادا کرے گا،پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں ورکنگ ویمن ٹیچرز اور سٹاف کے لئے ڈے کیئر سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ،جنوبی پنجاب اور دور دراز اضلاع میں ترجیحا گرلز کالجز اور ہسپتالوں میں بھی ڈے کیئر سنٹرقائم کئے گئے ہیں ،پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈے کیئر سنٹرزمیں آن لائن مانیٹرنگ سسٹم فنکشنل ہے ،لاہورمیں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ورکنگ ویمن کی سہولت کے لئے 86ڈئے کیئر سنٹرز کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا جن میں سے 70فنکشنل ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کامرس اور بار کونسل میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ،فیصل آباد میں ورکنگ وویمن کی سہولت کے لئے سرکاری اداروں میں 20 ڈئے کیئر سنٹرزکاقیام عمل میں لایاگیاہے ،بھکر میں 21،شیخوپورہ میں 18،لیہ میں 17،خانیوال میں 15،اوکاڑہ میں 14، ننکانہ صاحب میں 13،سیالکوٹ اوروہاڑی میں 12،12 ڈئے کیئر سنٹرزفنکشنل ہوچکے ہیں -بہاولپورمیں 17، ملتان میں 16،گوجرانوالہ میں 12،راولپنڈی اورسرگودھا میں 7,7 ڈئے کیئر سنٹرزبھی فنکشنل ہو گئے ، دریں اثنا تحفظ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،زراعت اور غذائی نظام و ترسیل سے وابستہ ہر فرد تحفظ خوراک کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ غیر محفوظ خوراک سے پیدا کردہ بیماری اور غذائی قلت کا سد باب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔پنجاب زرخیز زمین، محنتی کسان اور زرعی صلاحیتوں و وسائل سے مالا مال ہے ،ہمیں موسمیاتی تبدیلی،پانی کی قلت، آبادی میں اضافہ، خوراک کے بدلتے رجحانات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ان مسائل کے حل کے لئے مربوط اور متقاضی حکمتِ عملی پر کام جاری ہے ۔ عوام کو کیمیکلز، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیا سے پاک، خالص اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ 



  تازہ ترین   
ایران کا اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں آپریشن روکنے کا اعلان
امریکا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار، واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے: ایران
اسرائیل کی ایران کے مختلف شہروں میں بمباری، ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بھی حملہ
آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد
بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات آج ہوگی
بیروت حملے کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسا دیے: اسرائیل کا جوابی وار، تبریز، اصفہان میں متعدد دھماکے
اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو واضح پیغام
آج رات تہران کو جلنا چاہیے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ایرانی حملوں پر سخت ردعمل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر