سیاحت، کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ، گورنر پختونخوا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کے گروپ ایڈوائزر سہیل علی خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شندور میلہ کے موقع پر ملک بھر کے سیاح اور شائقین پروازوں کی بحالی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی رابطوں کی بہتری سے صوبے میں سیاحت کو نئی جہت ملے گی ،گورنر نے بتایا کہ اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان اور چترال کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ، شندور میلہ سے قبل پروازوں کا آغاز سیاحوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا ۔ سہیل علی خان نے بتایا کہ پشاور سے کوئٹہ اور لاہور کے لیے پروازیں اجازت ملتے ہی شروع کر دی جائیں گی ۔دریں اثنا گورنر سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری ریاض نے ملاقات کی جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں فیصل کریم کنڈی نے گز شتہ روز قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا اور کرم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر