چین میں صوبائی سطح کے 6 خطوں میں سیلاب کی چوتھے درجے کی ہنگامی صورتحال نافذ

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت آبی وسائل نے اتوار کے روز صوبائی سطح کے 6 خطوں میں سیلاب کی چوتھے درجے کی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔
ہونان، گوانگ ڈونگ، گوانگشی، چھونگ چھنگ، سیچھوان اور گوئی ژو کے علاقوں میں اس ہنگامی صورت حال کو لاگو کیا گیا ہے۔
چین میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا 4 درجاتی نظام رائج ہے جس میں پہلا درجہ سب سے شدید ترین سطح کا انتباہ ہوتا ہے۔
اتوار سے منگل کے دوران ان 6 صوبائی سطح کے خطوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ چلے گا جبکہ کچھ علاقوں میں انتہائی شدید طوفانی بارشوں کی بھی توقع ہے۔
ان خطوں میں بہنے والے متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے جو خطرے کے نشان کو عبور کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقے بھی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کی زد میں آ سکتے ہیں۔
وزارت نے مقامی آبی حکام اور دریاؤں کے طاس کے انتظامی اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں تاکہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ہدف پر مبنی انتظامات کئے جا سکیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر