آئرلینڈ نے 2 اسرائیلی وزراء پر سفری پابندی عائد کر دی

لندن (شِنہوا) آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر انصاف جم او کالاغان نے اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
آئرش ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مارٹن نے یہ گفتگو مونٹی نیگرو کے شہر تیوات میں منعقدہ ‘ای یو-مغربی بلقان سربراہ اجلاس’ میں کی، جہاں انہوں نے دونوں اسرائیلی وزراء کے اقدامات اور بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ “فلسطین سے فلسطینیوں کے خاتمے کی خواہش کے مترادف ہیں۔”
مارٹن نے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ یورپی یونین کی سطح پر ان کے خلاف مزید اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ “میری نظر میں ان کا رویہ یورپی یونین کی سطح پر بھی پابندیوں کا جواز پیش کرتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ یہ معاملہ اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ اٹھائے گا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر