نوشہرہ(نیشنل ٹائمز)نوشہرہ کینٹ کی مصروف ترین تہہ بازاری کلاتھ مارکیٹ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 300 سے زائد کیبن نما دکا نیں مکمل طور پرجل گئیں جن میں کپڑے ، کمبل، جوتے ، کاسمیٹکس، گارمنٹس، کراکری اور دیگر تجارتی سامان موجود تھا۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ، پشاور، مردان اور صوابی کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں رات تقریباً ڈھائی بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ متاثرہ تاجروں نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹوں تک جی ٹی روڈ کو بند رکھا۔ انہوں نے شفاف تحقیقات، ایف آئی آر کے اندراج اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاجروں نے تہہ بازاری کے ٹھیکیداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مارکیٹ کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔ بعد ازاں ڈی ایس پی کینٹ اورکنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے جس کے بعد جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق خوفناک آتشزدگی میں تین سو سے زائد عارضی کیبن ،دو پلازے جل کر خاکسترجبکہ 3 د کاندار جھلس کر زخمی ہوگئے ۔
نوشہرہ کلاتھ مارکیٹ:آتشزدگی،300کیبن خاکستر،3دکاندار زخمی



