کراچی :تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر کی بینائی بچ گئی

کوئٹہ،کراچی(نیشنل ٹائمز)تیزاب حملے میں جھلسنے والی لیڈی ڈاکٹر کراچی آغا خان ہسپتال کے برن سینٹر میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بینائی محفوظ ہے ،تاہم ان کو دھندلا نظر آنے کی شکایت ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہوسکتا ہے یہ  دھندلا پن چہرے پر سوجن کی وجہ سے ہو،سوجن اترنے پرہی صورتحال واضح ہو گی ، متاثرہ ڈاکٹر کے چچا کے مطابق چہرے کے علاوہ اُن کی بھتیجی کے دائیں ہاتھ اور پاؤں پر بھی زخم ہیں،ا نہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ ہمیں تقریباً ایک سے ڈیڑھ ماہ ہسپتال میں گزارنا ہوں گے جس کے دوران متعدد سر جریز ہوں گی ، صحتیابی کا عمل وقت لے سکتا ہے ،دوسری طرف ڈاکٹر کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے پیرامیڈیک عبدالرزاق خلجی نے کہا ہے کہ خاتون ڈاکٹر اتنی شدید تکلیف میں تھیں کہ انہوں نے مجھے اپنی طرف کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا،میں نے اپنا ایپرن اُتار کر اُن کے اوپر ڈال دیا، ابتدا میں مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ اُن پر تیزاب پھینکا گیا ہے ، عبدالرزاق خلجی کوئٹہ سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مدد کیلئے سب سے پہلے پہنچے تھے ،وزیر اعلٰی بلوچستان نے ان کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ ملزم کی شناخت ہسپتال کے لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ کے نام سے ہوئی تھی جو بعدازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔تاحال پولیس یا حکام کی جانب سے سرکاری سطح پر یہ نہیں بتایا گیا کہ اس حملے کے محرکات کیا تھے ۔  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر طاہر موسیٰ خیل، ڈاکٹر صابر مندوخیل سمیت دیگر نے ہسپتال میں تیزاب گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ لوگوں کو سونپی جائے ،واقعہ کی غیر جانبدار ، صاف اور شفاف تحقیقات کے لئے ججز کمیٹی تشکیل دیکر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، ڈاکٹر ماہ نور کو حکومتی اخراجات پر علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کو غیر معینہ مدت تک بند رکھتے ہوئے ہسپتال میں احتجاجی کیمپ لگانے کااعلان کیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر