مریم نواز کا تمام اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مالز قائم کرنے کا اعلان

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست وژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ کاشتکاروں کو اپنی ضروریات کی تمام سہولتیں گاؤں کے قریب ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبہ پنجاب اب ’’ون سٹاپ ایگریکلچر اِن پٹ مارکیٹ‘‘کے دور میں داخل ہو چکا ہے ۔ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر  مالز مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ماڈل ایگریکلچرمالز قائم کرنے کااعلان کرتے ہوئے مزید 10 اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

ماڈل ایگریکلچر مالز میں کاشتکاروں کو زرعی مداخل، معیاری بیج، کھاد، زرعی ادویات، ماہرینِ زراعت سے مشاورت اور دیگر ضروری سہولتیں ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ جدید زرعی مشینری اور آلات بھی کرائے پر حاصل کئے جا سکیں گے ۔ایگریکلچر مالز کا انتظام جی سی سی آئی نجی شعبے کے اشتراک سے کر رہا ہے ۔ آئندہ مرحلے میں فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، راجن پور، وہاڑی، رحیم یار خان، اٹک اور میانوالی میں بھی ماڈل ایگریکلچر مالز قائم کئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کی سہولت اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مرحلہ وار پنجاب کے تمام اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مالز قائم کئے جائیں گے ۔دریں اثنامریم نواز نے ملتان میں کرنٹ لگنے سے تین ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔



  تازہ ترین   
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا آغاز، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ
اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود حملے، لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ پر مشاورت آج ہوگی
ایران رجیم چینج میں ناکامی، موساد کے نئے سربراہ نے نائب کو برطرف کر دیا
کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیے، حزب اللہ
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امریکہ ایران جنگ پر تبادلہ خیال
پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر