آبنائے ہرمز کی صورتحال سیاسی ومعاشی منظر نامے پر اثر انداز ہوگی: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور ایران امریکا کے درمیان مصالحتی کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ ابھی تک جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے تاہم بحران طویل ہوا تو منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے کے سیاسی اور معاشی منظرنامے پر اثر انداز ہوگی ،علاقائی تجارتی راستوں کی تشکیل نو کا بھی امکان ہے ،بحران طویل ہوا تو پاکستانی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں ،دفتر خارجہ نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مزید پھیلا ؤ روکا جائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی سے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی ساکھ مضبوط ہوئی۔ پاکستان کے کردار کو ایران سمیت خلیجی ممالک اور خطے بھر میں سراہا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایران تنازع نے خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال بدل دی ، ایران کی داخلی سیاست اور خلیجی تعاون کونسل کو نئی شکل دی گئی،خلیجی ممالک اب اپنی معاشی اور سکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں ۔ خطے میں پاکستان کے سیاسی اور سکیورٹی تعاون میں اضافے کے امکانات ہیں۔ تنازع سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم دنیا کے سامنے مزید واضح ہوگئے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر