جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی فضائی حملے ، 7افراد شہید

بیروت(نیشنل ٹائمز)لبنان کے جنوبی ساحلی شہرصورمیں رات بھر جاری رہنے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 7 افراد ہشہید ہو گئے ۔ لبنان کی سول ڈیفنس کےمطابق ایک حملہ جبل عمل ہسپتال کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے ،شہرصور میں ہی ایک اور حملے میں مزید تین افراد شہید اور پانچ زخمی ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں دریائے لیتانی کے شمال میں واقع تین دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ شہری فوری طور پر گھروں سے نکل کر کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔ دوسری طرف فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں بیتن میں جمعہ کے روز اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے شخص کو ہلاک کیا جو گاڑیوں پر آتش گیر بم پھینک رہا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر