پاکستان بڑا خودمختار ملک ،پوٹن کا بھارتی صحافی کو ’’کھرا ‘‘جواب

 ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ولادی میر پوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے زیرِ اثر ہے ، پاکستان ایک بڑا خود مختار ملک ہے اور اس کے مختلف ملکوں سے تعلقات ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ روس کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس نے چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے ۔روسی صدر نے ایران سے متعلق سوال پر کہا کہ روس کا ایران کے ساتھ اعتماد کا تعلق ہے اور بحران حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران تنازع کے فریقین مسئلے کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر