پاکستان،سعودیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے متعدد معاہدے

ریاض (نیشنل ٹائمز)پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعا ون بڑھانے کیلئے متعدد اہم معاہدے طے پا گئے ہیں، یہ پیش رفت پاکستان سعودیہ جوائنٹ بزنس کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔حکام کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پورٹس اور موٹر ویز کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے معاہدہ طے پایا، جبکہ حیدرآباد-کراچی موٹر وے کی تعمیر کیلئے بھی دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہوا، اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبوں کی ترقی کیلئے بھی معاہدے کیے گئے ۔معاہدوں پر دستخط سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی موجودگی میں کئے گئے ، سعودی وفد کے سربراہ شہزادہ منصور بن السعود نے معاہدوں پر دستخط کئے ۔حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی اور پاکستان سعودیہ جوائنٹ بزنس کونسل کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی مشترکہ صدارت گوہر اعجاز اور فواد مختار نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور مشیر نجکاری محمد علی و دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔حکام کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں، پاور سیکٹر، ٹرانسمیشن لائنز، سمارٹ میٹرنگ، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں موجود مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر