محمود بوٹی :معصوم بچی کھلے مین ہول میں جا گری

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے محمود بوٹی شاہ گوہر آباد میں ایک معصوم بچی سڑک کنارے کھلے مین ہول میں جا گری،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی معمول کے مطابق گلی میں موجود تھی کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گری تاہم وہاں موجود افراد نے فوری اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچی کو مین ہول سے باہر نکال لیا اور یوں ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔مقامی آبادی کے مطابق یہ مین ہول کئی روز سے کھلا پڑا تھا اور متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی مو ثر اقدامات نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہ گوہر آباد کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے بلکہ ایسے تمام کھلے مین ہولز کی فوری نشاندہی کرکے انہیں محفوظ بنایا جائے ۔ دریں اثنا وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے نوٹس لیتے ہوئے پی سی سی کا کام کرنے کے دوران غفلت برتنے والی ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کروانے ،متعلقہ سب انجینئر کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا لاہور کو مزید تحقیقات کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ دوسری طرف واسا نے مذکورہ کھلے مین ہول کوڈھکن لگا کر کور کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے لاہور میں ابتک کھلے گٹروں کے باعث متعدد المناک حادثات رونما ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر