بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان اور مشینری پر ٹیکس کمی کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کسٹم کے نوٹیفیکیشن 1151 اور 1152 میں مزید 2 سے 5 فیصد کمی کا امکان ہے، بجٹ میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بیوٹی پارلر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہو سکتی ہے، بیوٹی پارلر کیلئے امپورٹڈ سن بلاک اور سن اسکرین پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلر میں بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے، مردانہ بیوٹی سیلون کیلئے شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کیلئے فیش واش، صابن و دیگر متعلقہ خام پر مال ڈیوٹی 40 سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے، جلد کی نگہداشت، چہرے کی پالش کیلئے کریم لوشن پر ڈیوٹی 40 سے کم کرکے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر