ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کے لئے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبٰی خامنہ ای سے ملاقات کے لئے آمادہ ہوں گے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملاقات نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر ملاقات ہوئی تو میں اسے اعزاز سمجھوں گا۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم معاہدہ کر سکتے ہیں اور اگر معاہدہ ہو جائے تو ممکن ہے کہ میں ان سے ملاقات کروں۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کہوں گا کہ میں ان کا پسندیدہ شخص نہیں ہوں، لیکن اس کے باوجود وہ ایک پیشہ ور شخصیت ہیں۔ بعض حلقوں میں ان کی بہت اچھی ساکھ بھی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسی ملاقات امریکہ میں ہو سکتی ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں سنا۔ میں نے یہ تجویز نہیں دی لیکن کچھ لوگوں نے اس کی تجویز دی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کو کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زندہ ہیں اور امریکہ-ایران جاری مذاکرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

روبیو نے سینیٹ کی ایک سماعت میں قانون سازوں کو بتایا کہ ایسے اشارے موجود ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر زیادہ فعال طور پر سرگرم ہیں، اگرچہ ان کے تمام رابطے تحریری صورت میں اور ثالثوں کے ذریعے ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر