مریم نواز کا آئندہ سال کاشتکاروں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹر دینے کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں،اگلے مالی سال میں کسانوں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے ،اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9 ہزار 500 ہائی پاور ٹریکٹروں پر 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی گئی جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز پانچ لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ کاشتکاروں کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے نئے مرحلے میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹروں پر 15 لاکھ روپے جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور تک کے ٹریکٹروں پر ساڑھے سات لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں پہلی مرتبہ 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کی خریداری کیلئے تین کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضوں کی سکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو تقریباً 200 ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ گندم کی کٹائی کے لیے پہلی مرتبہ 50 جدید کمبائنڈ ہارویسٹر استعمال کئے گئے ۔ماحولیاتی آلودگی اور دھان کی باقیات جلانے کے مسئلے کے حل کیلئے چاول کے کاشتکاروں میں 5 ہزار سپر سیڈر تقسیم کئے گئے ، جن کی مدد سے پہلی بار 14 لاکھ ایکڑ رقبے پر چاول کی کاشت مکمل کی گئی۔

سپر سیڈر سکیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 5 ہزار سپر سیڈر فراہم کئے جا رہے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری سے آراستہ کرنا ان کا عزم ہے ۔ زرعی میکانائزیشن سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جدید زرعی مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ، اسی لئے حکومت چھوٹے کاشتکاروں کیلئے جدید زرعی مشینری کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان جدید زرعی طریقوں سے استفادہ کر سکیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر