پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر،کس منہ سے ووٹ مانگ رہی:بہرہ مند

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کس منہ سے گلگت بلتستان والوں سے کہہ سکتی ہے کہ ہمیں ووٹ دوکیونکہ کے پی میں انکی کارکردگی صفر ہے ،ہم تو اپنے کاموں پر ووٹ مانگ سکتے ہیں، پنجاب کی مثال سب کے سامنے ہے جسکی ترقی کی تعریف دنیا کررہی ہے ،بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی سوچ اور کردار سیاسی نہیں ،ہم انہیں کہتے ہیں ،7 جون تک انتظار کریں، گلگت بلتستان کے عوام نے جس جماعت کوووٹ دیا وہ حکومت بنالے گی، جسے ووٹ نہ ملیں وہ اپوزیشن میں بیٹھ جائے ۔دنیانیوزکے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں عوام نے مجھے ووٹ عمران خان کی رہائی کیلئے دیا ہے ، عوام کی خدمت کیلئے ووٹ نہیں دیا،تو کیا گلگت بلتستان کے عوام اتنے نالائق اور نا سمجھ دار ہیں کہ و ہ ایسی جماعت کو ووٹ دیں، جسکی ایک صوبے میں حکومت ہو اورانہوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہو۔

اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا الیکشن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ووٹ لو گ اپنی مرضی کے مطابق دے سکیں، الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جاتی ہے ، ہمیں تو جلسے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، باقی چیزیں دور کی بات،لیول پلیئنگ فیلڈ درخواست دے کر مانگ رہے ہیں۔یہ سارا کام الیکشن کمیشن کا ہے ، ہمارا انتخابی نشان نہیں دیا گیا،جس جماعت سے ہم نے الحاق کیا اسکا بھی چھین لیا گیا،انتخابی مہم کا موقع ہر جماعت کو دیا جاتا ہے اور جب انتخابی مہم کا مسئلہ ہوتا ہے تو اس وقت کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہو تی، پنجاب میں الیکشن لڑا ہے ، کسی سے این اوسی نہیں لیا تھا،کل کو کیا یہ کہا جائے گا کہ کے پی میں داخل ہوں تو پہلے این او سی لیں،وزرا کیلئے این او سی ضرورت ہو تی ہے ،ممبران کو نہیں لینا پڑتا،لیگی وزرا انتخابی مہم چلارہے ہیں، حالانکہ وزرا کو اسکی اجازت نہیں ہو تی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر