جوڈیشل کونسل، کمیشن، پالیسی ساز کمیٹی کے 11 جون کواجلاس

لاہور (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے تین اعلیٰ سطح اجلاس 11جون کو طلب کرلیے ۔ ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف شکایات پر غور کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرریوں اور موجودہ ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی سے متعلق طریقہ کار طے کرنے کے حوالے سے رولز کی منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحیی آفریدی کریں گے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے ججز کے خلاف شکایات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رولز کی حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد نئے ججز کی تقرری کے حوالے سے امیدواروں کے انٹرویو بھی ہوں گے ۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تمام ہائی کورٹس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور پرانے مقدمات فوری نمٹانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے جائیں گے اس کے علاوہ تمام ہائی کورٹس اپنے اپنے صوبوں سے متعلق بھی کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر