بی آئی ایس پی میں کرپشن موجود اصلاحات ناگزیر:رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل انتہائی سنگین ہیں اور ان کے حل کیلئے الگ بلدیاتی نظام یا نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر غور کرنا ہوگا،بلدیاتی اداروں کو مؤثر اختیارات دئیے بغیر ملک کے سب سے بڑے شہر کے انتظامی معاملات بہتر نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن موجود ہے اور اس کے باوجود غربت میں خاطر خواہ کمی نہیں آ سکی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں،تین ماہ میں 13 ہزار روپے کی امداددینا مستقل حل نہیں بلکہ اس نظام میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں، تاہم صرف تقاریر سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات اور وسائل درکار ہوتے ہیں، اس معاملے پر باہمی مشاورت کی جا سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر