چینی وزیر خارجہ کا امریکہ-ایران مذاکرات کو آگے بڑھانے پر زور

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے کھلے مباحثے کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین موجودہ تنازع کے حل کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ یہ مباحثہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے کے موضوع پر منعقد ہوا۔وانگ یی نے کہا کہ چین نے اس معاملے میں شامل اہم فریقین کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے بھی رابطہ اور تعاون برقرار رکھا ہے۔وانگ یی نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، شہری اور غیر فوجی اہداف کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے، گزرگاہوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی سلامتی برقرار رکھی جانی چاہیے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی دفعات پر عمل ہونا چاہیے۔وانگ یی نے کہا کہ ایران کی صورتحال میں بنیادی مسئلہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات ہیں۔وانگ یی نے کہا کہ ’’ہم پاکستان اور دیگر ممالک کی فعال ثالثی کی حمایت کرتے ہیں اور امریکہ اور ایران کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی بھی تائید کرتے ہیں۔وانگ یی نے کہا کہ ایک دیرینہ مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا تاہم مذاکرات میں ہر پیش رفت امن کی امید کو بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا جلد تنازع ختم ہوگا، اتنی ہی کم شہری ہلاکتیں ہوں گی۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر