اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو ایران جواب دے گا، امریکہ سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

بیروت (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل بیروت پر حملہ کرتا ہے تو ایران جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران نے تمام متعلقہ فریقوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ لبنانی دارالحکومت پر حملہ برداشت نہیں کرے گا اور ایسا اقدام جنگ کے دوبارہ آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عراقچی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج جوابی کارروائی کے لئے تیار ہیں اور اگر بیروت کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے بھی تیار رہیں گی۔
عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران اور لبنان دونوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران موجودہ تنازع میں لبنان اور ایران کے مستقبل کو ایک دوسرے سے جدا نہیں سمجھتا اور کسی بھی جنگ بندی یا سیاسی تصفیے میں دونوں ممالک کو شامل ہونا چاہیے۔
عراقچی نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے ذریعے رابطے جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق دونوں فریق مسودوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ایک حتمی متن کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔
عراقچی نے ایک بار پھر کہا کہ ایران “عزت اور وقار پر مبنی امن و سلامتی” کا خواہاں ہے اور جنگ نہیں چاہتا۔ انہوں نے زور دیا کہ تہران نے مذاکرات کی درخواستوں کا مثبت جواب دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی وقت فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور طویل جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایران اور امریکہ نے پاکستان کی ثالثی میں امن کے لئے شرائط پر مشتمل کئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر