ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف جدوجہد میں خواتین حقیقی ہیروز ، شیری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری ر حمن نے کہا کہ خواتین ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد میں حقیقی ہیروز ہیں  ،  جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا   پاکستان ماحولیاتی دباؤ اور موسمیاتی بحران کے شدید اثرات کا سامنا کر رہا ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی اب پالیسی ایجنڈے سے اوجھل نہیں ہو سکتی ، 2022 کے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا، اس دوران 6لاکھ 50ہزار حاملہ خواتین شدید مشکلات کا شکار ہوئیں ،ان کا کہنا تھا کہ دیہی معیشت کا اصل بوجھ خواتین اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ جبکہ آج بھی 72 فیصد خواتین دن کا بڑا حصہ پانی لانے میں صرف کرتی ہیں۔ ،خواتین فطرت کی محافظ اور معاشرتی استحکام کی بنیاد ہیں، اس لئے شمال سے جنوب تک خواتین میں سرمایہ کاری کا عمل جاری رہنا چا ہئے ۔ تاکہ وہ اپنی برادریوں میں مثبت تبدیلی اور پائیدار ترقی کا عمل آگے بڑھا سکیں ۔



  تازہ ترین   
بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، سمری ایوان صدر کو موصول
افغانستان سے حملے برداشت نہیں، بھارت دریائے چناب کا رخ نہیں موڑ سکتا: دفتر خارجہ
ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ
امریکا ایران معاہدہ آخری مرحلے میں داخل، منجمد فنڈز پر مذاکرات جاری
اسرائیل کے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران جنگ: امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو، وفاقی بجٹ پیش کرنے پر اتفاق
ایرانی فورسز نے دفاع میں کارروائیاں کیں: وزیر خارجہ عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر