امریکہ میں مقیم چینی صحافیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو یقینی بنایا جائے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو وہاں کام کرنے اور رہنے والے چینی صحافیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو یقینی بنانا چاہیے اور اس معاملے پر چین کے ساتھ طے پانے والے مشترکہ موقف پر عملدرآمد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کیا، جب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ چین امریکی صحافیوں کو وہی حقوق فراہم نہیں کرتا جن کی وہ چینی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں کے لئے امریکی حکام سے توقع رکھتا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ “امریکہ باہمی یکساں سلوک کی بات کرتا ہے اور یہی دراصل چین کا بھی بنیادی موقف ہے۔ میڈیا کا یہ مسئلہ خود امریکہ نے ہی شروع کیا تھا۔”
انہوں نے کہا کہ جب سے دونوں فریقین کے درمیان 3 مشترکہ امور پر افہام و تفہیم پیدا ہوئی تھی، چین نے ان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے جس میں امریکی صحافیوں کو چین سے رپورٹنگ کے لئے ویزے کی سہولت فراہم کرنا بھی شامل تھا۔
ماؤ کے مطابق تقریباً کسی بھی چینی صحافی کو وائٹ ہاؤس میں براہ راست کوریج کا موقع نہیں دیا گیا ہے۔ ان کے ویزوں اور رہائشی اجازت ناموں میں اکثر بغیر کسی معقول وجہ کے تاخیر کی جاتی ہے جبکہ کئی صحافیوں کو چین واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چینی صحافیوں کی امریکہ میں قلیل مدتی رپورٹنگ کے اسائنمنٹس کے لئے درخواستیں شاید ہی کبھی منظور کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اظہار رائے کی آزادی کی باتیں تو کرتا ہے لیکن امریکہ میں چینی میڈیا پر سیاسی طور پر “غیر ملکی ایجنٹ” اور ” غیر ملکی مشن ” کے لیبل لگا دیئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر