ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت فون کال، پاگل تک کہہ دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایکسیوس’ نے منگل کو تین ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت پر پیر کو ایک سخت اور نامناسب الفاظ پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین  نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق دو امریکی حکام اور فون کال سے آگاہ ایک تیسرے ذریعے نے ایکسیوس کو بتایا کہ اس دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ‘پاگل’ قرار دیا اور ان پر ناشکری کا الزام لگایا۔ انہوں نے بیروت پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کو بھی روک دیا۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ اگر وہ لبنانی دارالحکومت پر بمباری کی اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہیں تو اس سے اسرائیل دنیا بھر میں مزید تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔دو ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو جیل جانے سے بچایا ہے ، جس سے ان کی مراد کرپشن کے مقدمے کے دوران ان کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت تھی۔امریکی عہدیدار نے نیتن یاہو سے ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو کا خلاصہ کچھ یوں بیان کیا۔’’تم بالکل پاگل ہو۔ اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے ۔ میں تمہیں بچا رہا ہوں۔ اب سب لوگ تم سے نفرت کرتے ہیں۔ اس سب کی وجہ سے سب اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ کال سے آگاہ ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ ٹرمپ شدید غصے میں تھے اور ایک موقعے پر انہوں نے نیتن یاہو پر چیختے ہوئے کہا: تم آخر کر کیا رہے ہو؟ بیروت پر حملے کی دھمکیوں کے علاوہ اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بھی وسعت دے رہا ہے ۔

ایک اور امریکی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ اس بات پر بھی تشویش میں مبتلا تھے کہ اسرائیل نے لبنان میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کو مارا ہے ، اور وہ اس بات پر معترض تھے کہ اسرائیل ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کیلئے پوری عمارتیں گرا رہا تھا۔ایک عہدیدار نے کہا کہ اقتدار میں واپسی کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ کی یہ ٹیلیفونک گفتگو بدترین بات چیت میں سے ایک تھی۔دوسری جانب نیتن یاہو نے کال کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو بتایا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں اہداف کو نشانہ بنائے گا، جبکہ اس دوران اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔نتن یاہو نے لکھا ‘ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔’تاہم ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ حقیقت میں کال کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو سے مکمل طور پر اپنی بات منوا لی تھی۔عہدیدار کے مطابق: ‘بی بی (نیتن یاہو) نے کہا، ‘ٹھیک ہے ، ٹھیک ہے ، بس یہ یقینی بنائیں کہ سب معاملات سنبھال لیے جائیں۔’ایکسیوس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر