بھارت بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کاسرپرست:ریٹائرڈ بھارتی کرنل

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈکرنل نے انکشافات کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی فنڈنگ ،افغانستان انہیں پناہ جبکہ اسرائیل ان دہشتگردتنظیموں کو ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس دے رہا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ریٹائرڈ کرنل راجیش پوار نے کہا کہ بھارت،افغانستان اور اسرائیل تینوں کا نشانہ پاکستان اور کچھ حد تک ایران ہے ۔ بھارت، افغانستان اور اسرائیل مل کر پاکستان کو بدنام ، تباہ اور غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔پوڈ کاسٹ میں راجیش پوار نے کھلے عام اعتراف کیا کہ بھارت، اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے بدنامِ زمانہ دہشت گرد تنظیموں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو اسلحہ، مالی وسائل اور ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ دونوں عالمی سطح پر نامزد دہشت گرد تنظیمیں پاکستانی سرزمین پر لاتعداد خونریز حملوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ کرنل راجیش پوار کے تہلکہ خیز اور چشم کشا اعتراف نے بھارت کے برسوں پر محیط دہشت گردی پر مبنی خفیہ ایجنڈے کا پردہ فاش کر دیا ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت اور اسرائیل مل کر بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے عالمی سطح پر نامزد دہشت گرد گروہوں کو مالی معاونت، اسلحہ اور عملی پشت پناہی فراہم کر رہے ہیں جو پاکستان کے اندر خونریزی، تخریب کاری اور بدامنی پھیلا رہے ہیں 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر