غزہ جنگ بندی آگے بڑھانے کیلئے حماس وفد کل مصر پہنچے گا

غزہ سٹی،یرو شلم (نیشنل ٹائمز)حماس کا ایک اعلیٰ سطح وفد کل بدھ کو مصر میں ثالثی کرنے والے ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا، جس میں غزہ میں جاری نازک جنگ بندی کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ حماس حکام کے مطابق مذاکرات  میں قطری اور ترک حکام بھی شریک ہوں گے ۔ تنظیم کے چیف مذاکرات کار خلیل الحیہ وفد کی قیادت کریں گے ۔ حماس نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اسرائیل نئی رکاوٹیں کھڑی نہ کرے تو پیش رفت ممکن ہے ۔ دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے باوجود تشدد جاری ہے اور فریقین ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔اسرائیل کی اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ وکلا تنظیم کی ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی مدت کے اختتام سے قبل جمہوری اداروں کو محدود کرنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر اور عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت سے متعلق مجوزہ قوانین پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر