مریم نواز کا بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کا حکم دیاہے ،ان کی ہدایت پر صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری  ہے ۔ حکومت پنجاب نے روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ایک تاریخی پروگرام شروع کیا ہے ، جس کے تحت اب تک 30 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کی جا چکی ہے ۔وزیراعلیٰ نے تمام منصوبوں میں مقررہ مدت، اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں لین اور لائن کی پابندی لازمی قرار دی ہے ۔ انہوں نے فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں اربوں روپے کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور جدید بس سٹاپس کی منظوری بھی دے رکھی ہے ۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جدید ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے تمام نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں پر سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب لازمی قرار دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے میگا منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ سیاحوں اور مقامی آبادی کی سہولت کے لیے ‘‘ریسٹوریشن آف روڈز پروگرام’’ کے تحت مری کی اہم شاہراہوں کی بحالی بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔دریں اثنا والدین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور ان کی محبت، دعائیں اور رہنمائی اولاد کیلئے سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں حاصل ہونے والی ہر کامیابی میں ان کے والدین کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ اور والد، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کرتے رہے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر