پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پرعزم :عظمیٰ بخاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، فلم سٹی کے قیام اور فلم فنڈز کا اجرا اس عزم کا واضح ثبوت ہے ، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجابی فلم \’\’مکھو\’\’کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف فلم ہدایتکارہ سنگیتا، سینئر اداکار غلام محی الدین، معمر رانا، میرا ، راحیلہ آغا، پرویز کلیم، شہزاد رفیق، صفدر ملک، سعود بٹ اور دیگر  نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت فلم سٹی میں فلم سازوں اور فنکاروں کو تمام جدید سہولیات فراہم کرے گی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں پنجاب کی تمام آرٹ کونسلز میں سینما ہالز کے قیام کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پہلا اہم قدم اٹھا لیا ہے ، اب فلم انڈسٹری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معیاری اور بامقصد فلمیں تخلیق کرے۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر