مصدقہ سفری ریکارڈ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا:سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ضمانت کے مرحلے پر عدالتیں ایسے مصدقہ سفری ریکارڈ کو نظر انداز نہیں کر سکتیں جو استغاثہ کے مقدمے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہو، جبکہ وقوعہ کے بعد تکمیلی بیان کے ذریعے کسی شخص کو نامزد کرنے اور اس کی شناخت کے دعوے  کو بھی احتیاط سے جانچنا ضروری ہے ۔رپورٹنگ کیلئے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمشید راشد کی قبل از گرفتاری ضمانت سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار کا نام ابتدائی ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا بلکہ وقوعہ کے کئی روز بعد تکمیلی بیان کے ذریعے اسے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ عدالت نے درخواست کو اپیل میں تبدیل کرتے ہوئے منظور کر لیا اور جمشید راشد کی قبل از گرفتاری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں اور اسی مالیت کے ایک ضامن کے عوض بحال کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ فیصلے میں کیے گئے مشاہدات ابتدائی نوعیت کے ہیں اور ٹرائل کے دوران مقدمے کے حتمی فیصلے پر اثرانداز نہیں ہونگے۔



  تازہ ترین   
وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
اسرائیل خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے لبنانی حدود سے نکل جائے: پاکستان
آئندہ ہفتے ایران سے معاہدہ ہوجائے گا، جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی: ٹرمپ
ٹرمپ کی کوشش بے کار: اسرائیلی وزیراعظم کا لبنان میں حملے جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا : نواز شریف
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دیدیا
وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے ترقیاتی بجٹ 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر