پنکی کو ویڈیولنک کے ذریعے عدالت پیش کرنے کی درخواست

کراچی (نیشنل ٹائمز) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ملزمہ کو ویڈیو لنک سے پیش کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

 ویمن جیل کی سینئر سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کو گارڈن تھانے میں درج دو مقدمات میں عدالت پیش کیا جانا تھا ۔تاہم اس کی عدالتی پیشی سکیورٹی کے سنگین خدشات کو جنم دے سکتی ہے ۔ درخواست کے ساتھ کورٹ پولیس کا خط بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ہائی پروفائل ملزمہ کی عدالت میں پیشی نہ صرف شہریوں بلکہ ملزمہ کے لیے بھی سکیورٹی رسک ہے ، استدعا ہے کہ ملزمہ کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں انمول عرف پنکی و دیگر کے خلاف درج منشیات کے مقدمے میں شریک ملزموں سہیل الرحمن اور ذیشان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر