امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دیدیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو پر انتہائی بد زبانی سے پیش آئے، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل کے ساتھ ناشکرا بھی کہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیروت پر حملے کئے تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا، میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے، ٹرمپ طیش میں نیتن یاہو پر چلائے کہ تم کیا احمقانہ کام کر رہے ہو۔

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا کہ جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ’’اوکے اوکے‘‘ کہتے رہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر