گلگت بلتستان کو صوبوں جیسے حقوق ملنے چاہئیں، یہ کام صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے: بلاول

شگر (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع شگر میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور معاشی خودمختاری کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔ جلسے کا اہتمام حلقہ شگر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم نے کیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں شگر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین نسلوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین “زندہ ہے بھٹو، زندہ ہے” کے نعرے کو دبانا چاہتے تھے لیکن شگر کے عوام نے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا، عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے سبسڈی جیسے تاریخی اقدامات کیے، جن کے ثمرات آج بھی عوام کو حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ان کی جماعت کی متعدد نشستیں چھینی گئیں، تاہم اس بار عوام اپنے ووٹ کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے شگر کے عوام سے اپیل کی کہ سات جون کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر عمران ندیم کو کامیاب بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کو بھی وہی آئینی اور جمہوری حقوق ملنے چاہئیں جو اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حاصل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے معاملات کے فیصلے مقامی عوام کی مرضی کے مطابق ہونے چاہئیں اور خطے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی فلاحی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، تھر کول منصوبے، مفت علاج کی سہولیات اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے تعمیر کیے جانے والے لاکھوں گھروں کو اپنی جماعت کی عوام دوست پالیسیوں کی مثال قرار دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں عالمی معیار کے مفت علاج کے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور اگر عوام نے ان کے امیدوار کو کامیاب بنایا تو شگر میں بھی جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔خطاب کے دوران انہوں نے خطے اور دنیا کی موجودہ صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کیا اور امن، استحکام اور مہنگائی میں کمی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور کمزور طبقات کی آواز بنی ہے اور آئندہ بھی عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔جلسے کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے پارٹی کے حق میں نعرے لگوائے اور سات جون کے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر