چینی جامعات کا تعلیمی بددیانتی ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کا عزم

تیانجن/گوانگ ژو (شِنہوا) چین کی دو جامعات نے عملے کے متعدد ارکان کے خلاف تادیبی کارروائی کے بعد تعلیمی بددیانتی ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔
چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں واقع نان کائی یونیورسٹی نے ایک عوامی نوٹس میں کہا ہے کہ ایک پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق کی جانب سے تحریر کردہ تحقیقی مقالے میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہونے پر اس کا ملازمت کا معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ مقالے کے ایک رابطہ کار مصنف کو کالج آف لائف سائنسز کے ڈین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ دوسرے رابطہ کار مصنف کو انتباہ جاری کیا گیا۔
نان کائی یونیورسٹی نے کہا کہ وہ اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے تحقیقی دیانت داری سے متعلق تعلیم کو مزید مضبوط بنائے گی اور صاف، شفاف اور مثبت تحقیقی و علمی ماحول کے فروغ کے لئے اقدامات کرے گی۔
دوسری جانب چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں واقع سن یات سین یونیورسٹی نے دو اساتذہ کو ان کے متعلقہ اداروں میں نائب سربراہ کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے کیونکہ ان کے علمی کاموں میں استعمال ہونے والی تصاویر اور اعداد و شمار میں مسائل پائے گئے تھے۔ اس معاملے سے وابستہ دیگر افراد کو بھی تنزلی، تنقید اور انتباہ سمیت مختلف سزائیں دی گئیں۔
سن یات سین یونیورسٹی نے تحقیقی دیانت داری سے متعلق تعلیم کو مزید مضبوط بنانے، تحقیقی اعداد و شمار، تجرباتی ریکارڈ، تصاویر کے استعمال اور تحقیقی مقالات جمع کرانے کے انتظامی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نگرانی اور جانچ کے باقاعدہ نظام کو مزید موثر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر